ڈرائیورز کو پکڑنے کے لیے ڈرونز تیار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسپین میں خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو پکڑنے کے لیے ڈرونز میدان میں آگئے۔

ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس اور ڈرون کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جارہا ہے اور اب ڈرونز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے۔

حال ہی میں اسپین کے جزیرے کینری میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے جو نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پرنظر رکھیں گے بلکہ اوور ٹیکنگ اور گاڑیوں کے درمیان کم فاصلہ رکھنے جیسی غلطیاں کرنے والے ڈرائیورز کو بھی پکڑسکیں گے۔

ٹریفک کنٹرول کے اس نئے طریقہ کار میں پولیس اہلکار کے ساتھ ایک ساتھی ہوگا جو ڈرون کو چلانے کے فرائض انجام دیگا اور ڈرون میں لگے کیمرے کے ذریعے ملنے والی تصاویر کو دیکھ کر تمام معلومات موٹر سائیکل ٹریفک پولیس کو دیگا جو خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو روک سکے گا۔

اسپین میں شروع ہونے والے اس نئے طریقہ کار کے ذریعے اب تک کئی ڈرائیورز کو پکڑا گیا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے چالان بھی وصول کیا گیا ہے۔

 

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com