کار کے اندر جلی ہوئی لاش۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تفصیلات کے مطابق تھیسلونیکی کے علاقے تھرمی میں ایک شخص کی کار میں جلی ہوئی لاش ملی ہے۔

آج دس اگست کو صبح ساڑھے آٹھ بجے فائر بریگیڈ  کو آگ بجھانے کے لئے بلایا گیا آگ بجھاتے ہوئے فائر برگیڈ  کے جوانوں نے کار کے اندر دیکھا تو وہاں  ایک شخص کی جل کر کوئلہ بنی ہوئی لاش ملی۔ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ مرد کی لاش تھی یا عورت کی۔ اسی وقت پولیس کو بھی بلا لیا گیا مگر ابھی تک کار کو آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

پولیس نے گاڑی اور لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com