کالیویون کے علاقے میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے مارکیٹ میں گھس کر دس ہزار یورو چرا لیے۔

  • 122
  •  
  •  
  •  
  •  
    122
    Shares

کالیویون کے علاقے میں صبح تین بجے نقاب پوش ڈاکوؤں نے مشہور سپر مارکیٹ میں گھس کر مارکیٹ کے تہ خانے میں رکھی ہوئی تجوری سے 10 ہزار یورو نکال لئے۔

اس واردات کی ویڈیو سیکیورٹی کیمرہ نے محفوظ کر لی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے ایک ڈاکو مارکیٹ میں داخل ہوا جس نے کیمرے کا رخ دوسری طرف پھیر دیا تا کہ ویڈیو ریکارڈنگ ممکن نہ ہو سکے ۔لیکن ایک اور سکیورٹی کیمرے نے ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کرلی۔ جس کے بعد تین اور ڈاکو آگے آئے اور انہوں نے دروازہ اوپر اٹھا کر اتنی جگہ بنائی کے ایک ڈاکو اندر داخل ہو سکے ۔ ڈاکو نے اندر داخل ہو کر دروازے کے نیچے ایک ڈرم رکھ دیا تا کہ دوسرے بھی اندرآ جائیں اس ساری کارروائی میں 6 منٹ لگے اور ڈاکو 10 ہزار یورو لے کر مارکیٹ سے نکل گئے

6 منٹ بعد ڈاکو کار میں سوار ہو کر وہاں سے جا چکے تھے بعد ازاں کار جلی ہوئی حالت میں منیدی کے علاقے سے ملی۔

پولیس کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ کی چیکنگ جاری ہے اور ڈاکوؤں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


  • 122
  •  
  •  
  •  
  •  
    122
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!