کرایہ الاونس یکم جنوری 2019 سے دینا شروع کیا جائے گا

  • 57
  •  
  •  
  •  
  •  
    57
    Shares

گورنمنٹ کی جانب سے اعلان کردہ کرایا الانس یکم جنوری 2019 سے شروع کیا جائے گا۔اس پروگرام کے لیے 600 ملین یورو رکھے گئے ہیں۔Ο.Π.Ε.Κ.Α نامی ادارہ اس پروگرام کی نگرانی کر رہا ہے۔

الاونس دینے کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جن کی انکم کم ہے اور انہیں گھر کا کرایہ ادا کرنے اور دوسرے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سکیم کے تحت 70 یورو سے لے کر 210 یورو تک دیے جائیں گے۔

یہ الاونس حاصل کرنے والوں کو دو کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے

1. وہ لوگ جو کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور ان کے ساتھ اور کوئی بھی نہیں رہ رہا اس کے لئے شرط ہے کہ وہ بالغ ہو اور کسی یونیورسٹی وغیرہ میں نہ پڑھ رہا ہوں چاہے یہ یونیورسٹی یونان میں ہو یا کسی اور ملک میں

2. دوسرے نمبر پر وہ لوگ آتے ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں یعنی ماں باپ اور انکی اولاد یا کوئی بھی اور بالغ جس نے اسی گھر میں اندراج کرا رکھا ہو۔

شرائط:

سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ الاونس لینے والے شخص کی کل آمدن 8000  یورو سے زیادہ نہ ہو۔

اگر الاونس لینے والے خاندان کے افراد ایک سے زیادہ ہوں تو 8000 یورو جمع ہر شخص کے لئے 4000 یورو ہے۔

الاؤنس لینے والے شخص کے نام پر 120000 سے زائد کے اثاثے نہ ہوں۔؟

الاونس کی رقم :

الاونس کی رقم ایک شخص کیلئے 70 یورو ہے اگر اس کے ساتھ مزید افراد بھی رہے ہو حرف ہر فرد کے لیے 30 یورو جمع کیے جائیں گے لیکن یاد رہے کہ ٹوٹل الاؤنس کی رقم 210 یورو سے زیادہ نہیں دی جائے گی۔

 

 


  • 57
  •  
  •  
  •  
  •  
    57
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com