کریاکوس میچوتاکس”یونان کے نئے وزیراعظم منتخب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اتوار کو ہونے والے عام انتخابات میں نیا دیموکراتیا نے واضح برتری حاصل کرلی اور کریا کوس میچوتاکس یونان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

حکمران جماعت سیریزا کو انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا دوسری قابل ذکر بات خریسی اووگی نامی جماعت کا پارلیمنٹ سے باہر ہونا ہے خریسی اووگی پارلیمنٹ میں جانے کے لیے تین فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ لوگوں نے خریسی اووگی کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ سے باہر کردیا۔

الیکشن جیتنے کے بعد کریاکوس میچوتاکس کا کہنا تھا کہ میں پورے یونان کے لوگوں کی نمائندگی کرونگا اور یونان اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ ہم آپس میں ہی لڑتے رہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلا کام یونان کی معاشی ترقی ہے اس کے بعد لوگوں کے لئے روزگار مہیا کرنا اور سکیورٹی فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونان کی آواز یورپ میں پہلے سے زیادہ سنی جائے گی۔

اس موقع پر الیکسس چپراس نے اپنی ہار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل نئے وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس میں ویلکم کریں گےاور جمہوریت کا یہ حسن ہے کہ لوگ کبھی ایک جماعت اور کبھی دوسری جماعت کو منتخب کرتے ہیں۔ الیکسس چپراس نے کہا کہ میں اور میری جماعت لوگوں کے اس فیصلے کو تہہ دل سے تسلیم کرتے ہیں لیکن سیریزا یونان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت رہے گی اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کی نشاندہی کرتی رہے گی۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com