کوالا” میں پل ٹوٹ گیا۔

  • 69
  •  
  •  
  •  
  •  
    69
    Shares

یونان کے شہر “کوالا” میں پل ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق” کوالا “شہر کے پرانے ہاسپٹل کے قریب پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیکن پل ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں نہایت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ محکمے کی جانب سے” کترینہ نو تو پولوس” کل انجینئرز کی ٹیم کے ساتھ متعلقہ پل کا معائنہ کریں گی تاکہ پل کو جلد سے جلد دوبارہ سے مرمت کرکے استعمال کے قابل بنایا جا سکے تاہم یہ اتنی جلدی ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا جیسا کہ تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے پل کا بہت بڑا حصہ مکمل طور پر گر چکا ہے اور اس کی مرمت میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

یہ دوسرا پل ہے جو اسی طرح گرا ہے اس سے پہلے بھی تھرّا کیس” اور “مقدونیہ” میں ایک پل گر چکا ہے حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پل کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام دیموس اور پیری فیریا کی ذمہ داری ہے یا تو” دیموس اور پیری فیر یا” اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے نہیں نبھا رہے یا پھر پلوں کی تعمیر پر لگنے والا میٹیریل اچھی کوالٹی کانہیں ہے۔اور حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔


  • 69
  •  
  •  
  •  
  •  
    69
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com