کوریدالو جیل کے قیدیوں کے درمیان چھریاں چل گئیں ایک ہلاک 8 زخمی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ذرائع کے مطابق کوریدالو جیل کے قیدیوں کے درمیان چھریاں چل گئی جس کی وجہ سے ایک قیدی ہلاک ہو گیا اور آٹھ زخمی ہو گئے زخمیوں کو پیری اس کے مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

قیدیوں کے درمیان ہاتھا پائی کوریدالو جیل کے ہسپتال میں ہوئی جس میں البانیا اور روس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے ایک دوسرے پر چھریوں سے وار کیے۔

ہلاک ہونے والے شخص کا نام اور فیملی نام یونانی بتایا جاتا ہے جبکہ ابھی تک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا کہ ہلاک ہو نے والا شخص یونان سے تعلق رکھتا تھا یا کسی اور ملک کا تھا۔

قیدیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قیدیوں کے درمیان صلح صفائی کرا دی گئی۔جب کہ قیدیوں کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!