کوستاس فیلیپیدی فائنل میں پہنچ گیا۔

  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

جرمنی میں جاری اتھلیٹکس کے مقابلوں میں یونان کا ایک اور کھلاڑی کوستاس فیلیپیدی بھی فائنل میں پہنچ گیا۔

ہائی جمپ کے مقابلوں میں کوستاس فیلیپیدی نے5.61 میٹر جمپ لگا کر فائنل 12 میں جگہ بنا لی۔فائنل اتوار کو ہوگا۔

جرمنی میں جاری ایتھلیٹکس کے مقابلوں کا چوتھا دن ہے۔ان مقابلوں میں ایتھلیٹکس کی دنیا کے بڑے بڑے نام حصہ لے رہے ہیں اور اب تک یونان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی نہایت عمدہ رہی ہے۔

اتوار کو ہونے والے فائنل میں فیلیپیدی کا مقابلہ ہائی جمپ کے بڑے ناموں جن میں لاویلینی(فرانس)لزک(پولینڈ)شامل ہیں  سے ہوگا لیکن امید کی جارہی ہے کہ فیلیپیدی یونان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا۔


  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com