کیراچینی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سپر مارکیٹ لوٹ لی۔

  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares

تفصیلات کے مطابق دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے کیراچینی کے علاقے میں سپر مارکیٹ کو لوٹ لیا۔

ڈاکو سپر مارکیٹ میں داخل ہوئے اور بندوق کے زور پر تمام کام کرنے والے افراد کو یرغمال بنا لیا اور کیشیئر سے کہا کہ تمام رقم ان کے حوالے کر دی جائے۔

کچھ دیر بعد کیشیئر نے تمام رقم جو کہ اس دن کی سیل سے حاصل ہوئی تھی ڈاکوؤں کے حوالے کر دی اور ڈاکو رقم لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔

سپرمارکیٹ سے نکل کر ڈا کو فوری طور پر غائب ہو گئے اور اس کے بعد کسی کو پتہ نہیں چل سکا کے ڈاکوکس طرف گئے ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈاکو سپرمارکیٹ سے باہر نکلنے کے بعد کسی گاڑی میں داخل ہو کر وہاں سے فرار ہوئے۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک ڈاکو کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔یہ دو دن میں چوتھی واردات ہے جس میں ڈاکوؤں نے اس طرح سے رقم لوٹی اور فرار ہو گئے۔


  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com