کیرکرا” میں باپ نے 29 سالہ بیٹی کو قتل کر کے اپنے گھر کے قریب دفن کردیا۔

  • 137
  •  
  •  
  •  
  •  
    137
    Shares

پولیس کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں سے گم ہونے والی لڑکی کا پتا چل گیا اور تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ اس کے اپنے ہی باپ نے اسے قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب باپ سے پوچھ گچھ کی گئی تو باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اقرار کرلیا قتل ہونے والی لڑکی کے باپ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے خود ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے اور پولیس کے ڈر سے اپنے گھر کے قریب اسے دفنا دیا ہے۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کو بازیاب کرالیا اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد پتہ چل گیا کہ لڑکی کو کسی تیز دھار آلے سے سر پر چوٹیں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ نے خود ہی بیٹی کو قتل کرکے خود ہی پولیس کو گمشدہ ہونے کی رپورٹ لکھوائی جب پولیس نے لڑکی کو تلاش کرنا شروع کیا تو شک پڑنے پر پولیس نے باپ سے پوچھ گچھ کی, شروع میں اس نے انکار کر دیا لیکن بعد میں پولیس کی تفتیش کے دوران باپ نے اقرار کر لیا اور پولیس کو جگہ بھی بتا دی کہ فلاں جگہ پر لڑکی کو دفن کیا ھوا ھے۔

تاہم باپ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو قتل کیوں کیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


  • 137
  •  
  •  
  •  
  •  
    137
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!