کیر کیرا میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم مشین کو دھماکے سے اڑا دیا۔

  • 82
  •  
  •  
  •  
  •  
    82
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیرکرا میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم مشین کو سلنڈر کی مدد سے دھماکے سے اڑا دیا۔

مشین میں موجود تمام رقم لے کر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ڈاکو وہاں سے جا چکے تھے۔

اے ٹی ایم مشین ایک سپر مارکیٹ کے سامنے لگائی گئی تھی دھماکے کی وجہ سے سپر مارکیٹ کے شیشوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اور عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ رات تین بجے پیش آیا۔

پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی لیکن اس سے پہلے ڈاکو وہاں سے فرار ہو چکے تھے پولیس نے اس ایرئے کو بند  کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں اور لوگوں سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے لیکن ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔


  • 82
  •  
  •  
  •  
  •  
    82
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!