گاڑیوں پر سالانہ ٹیکس کتنا ہوگا :چارٹ دیکھیں۔

  • 30
  •  
  •  
  •  
  •  
    30
    Shares

وزارت خزانہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود 2019 میں بھی گاڑیوں پر دیئے جانے والے سالانہ ٹیکس میں کمی نہیں ہوسکی۔اور وزارت خزانہ ایک ایسا سسٹم متعارف کروانے میں ناکام رہی جس میں ہر گاڑی رکھنے والے شخص کو منصفانہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی سربراہ” کاترینا “کا کہنا تھا کہ ابھی وزارت خزانہ اس قسم کی تبدیلیاں کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کہ ٹیکس میں کمی کی جا سکے جونہی وزارت خزانہ اس قابل ہوگی تو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

گاڑیوں پر ٹیکس کے حوالے سے گاڑیوں کو 2 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی کیٹگری میں وہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل شامل ہیں جن کی رجسٹریشن یونان میں 2010 سے پہلے پہلے ہو چکی ہے۔

دوسری کیٹگری میں وہ گاڑیاں شامل ہیں جن کی رجسٹریشن 2010 کے بعد ہوئی۔

1. پہلی کٹیگری میں شامل گاڑیوں کے مالکان کومندرجہ ذیل چارٹ کے مطابق ٹیکس دینا ہوگا۔

2. کیٹگری دو میں شامل گاڑیوں کے مالکان کو مندرجہ ذیل چارٹ کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ہر گاڑی کے لیے کتنا ٹیکس ادا کرنا ہے اس بارے میں ہدایات “ٹیکسس نیٹ” کی ویب سائٹ پر نومبر تک شائع ہو جائیں گی اور تمام مالکان کو اپنے بقایاجات 31دسمبر سے پہلے پہلے کلیئر کرنا ہوں گے۔


  • 30
  •  
  •  
  •  
  •  
    30
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com