گورنمنٹ کی طرف سے بچوں کو دی جانے والی امداد کے لیے درخواستیں 7 مارچ سے وصول کرنے کا اعلان۔

  • 179
  •  
  •  
  •  
  •  
    179
    Shares

ذرائع کے مطابق 7 مارچ سے یونان میں بسنے والے افراد بچوں کی مد میں امداد حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں پہلی رقوم مارچ کے آخر تک لوگوں کو دی جائیں گی اور اس کے بعد ہر دو ماہ بعد بچوں کی مدد کے لیے رقوم دی جائیں گی۔

گورنمنٹ نے اس کام کے لئے علیحدہ سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے جسے 7 مارچ کو درخواستوں کے لئے کھول دیا جائے گا جہاں درخواست دینے کے لئے ایک فارم جس کا نام اے 21 ہے اس کو پر کرنا پڑے گا۔

اس کے بعد جس چیز کی ضرورت ہو گی وہ ہے پچھلے سال کی ٹیکس ریٹرن یعنی فورولوغیکی دلوسی تاکہ گورنمنٹ کو آپ کی آمدن کا پتہ چل سکے۔

ہر وہ بچہ جس کی عمر 18 سال سے کم ہو گئ اس کو اس مد میں رقم فراہم کی جائے گی ۔بشرطیکہ اس کے والدین چاہے وہ شادی شدہ ہوں یا شادی شدہ نہ ہوں ان کی آمدن ایک حد سے تجاوز نہ کرتی ہو۔

وہ لوگ جو اس مدد کے لئے درخواست دے سکتے ہیں

1. یونان کے شہری

2. غیر ملکی جو قانونی طور پر یونان میں پانچ سال سے رہ رہے ہیں

3. یورپین یونین کے شہری جو باقاعدہ یونان میں رہ رہے ہیں

4. یورپین اکنامک ایریا کے شہری مثلاً ناروے آئس لینڈ وغیرہ کےشہری۔

5. ایسے افراد جو سیاسی پناہ پر یونان میں رہ رہے ہوں۔

6. ایسے افراد جنہیں انسانی ہمدردی کے تحت یونان میں رہنے کی اجازت دی گئی ہو۔


  • 179
  •  
  •  
  •  
  •  
    179
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com