ہالینڈ کے گلوکار نے یورو وژن 2019ء جیت لیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہفتے کی رات اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سجے یورو وژن سونگ کونٹیسٹ کے فائنل میں ڈچ گلوکار ڈنکن لورینس نے اپنی عمدہ کارکردگی سے میدان مار لیا۔

جرمنی کی دو گلوکارائیں شارلوٹا ٹرومان اور لوریٹا کیسٹل اپنے گیت ’سسٹر‘ کے ساتھ سالانہ یورپی مقابلے کے فائنل میں کی گئی ووٹنگ میں ایک پوائنٹ بھی حاصل نہ کر سکیں اور یوں جرمنی فائنل میں شریک 26 ملکوں میں سے 24 ویں نمبر پر رہا۔ ٹاپ فائیو ممالک میں ہالینڈ، اٹلی، روس، سوئٹزرلینڈ اور ناروے کے فنکار شامل رہے۔

یورووژن کے فائنل کی تقریب سے قبل ساٹھ سالہ پاپ اسٹار کی اسٹیج پرفارمنس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ تاہم پاپ میوزک کی ملکہ کی پرفارمنس کے دوران سر اور تال کا سنگم زیادہ متاثر کن نہیں تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com