ہر تیسرا یونانی غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔

  • 78
  •  
  •  
  •  
  •  
    78
    Shares

یورپین یونین کے ادارہ برائے اعدادوشمار کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یونان میں بسنے والے 34.8 فیصد لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں یا اس خطرے سے دوچار ہیں کہ وہ غریب ہو جائیں گے۔

مزید گہرائی میں جاکر اگر دیکھا جائے تو20.1فیصد لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جب کے 14.7 فیصد لوگ غریب ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں

آج سے دس سال پہلے یونان میں غربت کی شرح 28.7 فیصد تھی معاشی بحران کی وجہ سے یونان میں یہ شرح 34.8فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

اس وقت اگر دیکھا جائے تو یورپی یونین میں صرف دو ایسے ممالک ہیں جن میں غربت کی شرح یونان سے زیادہ ہے جن میں رومانیہ اور بلغاریہ شامل ہیں جوکہ بالترتیب 35.7فیصد اور 38.9 فیصد پر ہے۔

غربت کی شرح میں اضافہ یورپی یونین کے اندر سب سے زیادہ تین ممالک میں دیکھا گیا جن میں یونان، ہالینڈ اور ایستونیا شامل ہیں۔جب کے غربت میں سب سے زیادہ کمی کرنے والے ممالک میں پولینڈ ہے جہاں غربت تیزی سے کم ہورہی ہے اور یہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔


  • 78
  •  
  •  
  •  
  •  
    78
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com