یورپیئن سینٹرل بینک نے اٹلی کو قرضہ دینے سے انکار کر دیا۔

  • 52
  •  
  •  
  •  
  •  
    52
    Shares

یورپیئن سینٹرل بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بینک اٹلی کو اس وقت تک قرضہ نہیں دے سکتا جب تک میمورنڈم سائن نہیں ہوگا اس لیے کہ یورپین یونین کے قانون کے مطابق یورپیئن سینٹرل بینک سے قرضہ لینے کے لیے ہر ملک کو میمورنڈم سائن کرنا پڑے گا۔

اٹلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طرح  میمورنڈم کا حصہ نہیں بنے گی۔اور وہ یونان کی طرح اپنے عوام پر اتنا بوجھ نہیں ڈالے گی جتنا وہ برداشت نہ کر سکیں۔

یورپیئن سینٹرل بینک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اٹلی کی حکومت چاہے تو وہ اپنے طرز عمل میں تبدیلی کر کے اٹلی کو ایک بڑے معاشی بحران سے بچا سکتی اس کے لیے ضروری ہوگا کہ اٹلی کی حکومت دوسرے یورپین ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے اور ایک لائحہ عمل کے تحت اٹلی کو معاشی بحران سے بچائے۔

ان خیالات کا اظہار سینٹرل بینک کے ترجمان نے انڈونیشیا میں جاری آئی ایم ایف کے اجلاس میں کیا واضح رہے کہ اس سے پہلے یونان میں ایک میمورنڈم کے تحت بینک اور آئی ایم ایف سے قرضہ لے چکا ہے اور اس قرضے کی سخت شرائط کی بنا پر یونان کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے مشکلات جھیلیں۔

سخت شرائط پر قرضہ لینے کے لیے اٹلی کی حکومت تیار نہیں اور بغیر شرایط کے بینک قرضہ نہیں دے گا اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یورپی یونین میں ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں فریق بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے کوئی لائحہ عمل تیار کرے جس کی مدد سے اٹلی کو معاشی بحران سے بچایا  جا سکے۔اس لئے کہ اٹلی کا بحران صرف اٹلی تک محدود نہیں رہے گا یہ دوسرے ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے اور یہ یورپی یونین کے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔


  • 52
  •  
  •  
  •  
  •  
    52
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com