یورپیئن سینٹرل بینک نے یونان کو 600 ملین یورو دینے سے انکار کردیا۔

  • 52
  •  
  •  
  •  
  •  
    52
    Shares

برسلز سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپیئن سینٹرل بینک نے یونان کو دی جانے والی 600 ملین یورو کی قسط جو کہ یونانی بونڈز کے بدلے میں دی جارہی تھی اس کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قسط کے ملتوی ہونے کی سب سے بڑی وجہ یونان میں نجکاری کے عمل کا سست ہونا ہے۔

یورپیئن سینٹرل بینک نے یونان پر زور دیا کہ 600 ملین یورو لینے کے لیے یونان کو نجکاری کا عمل تیز کرنا ہوگا اور اگر یونان نجکاری کا عمل تیز اور شفاف بنائے گا تو جنوری تک 600 ملین یورو کی قسط یونان کو دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یونان کو یورپین سینٹرل بینک اور کچھ دوسرے یورپین بینکوں سے 2022 تک باقاعدہ منافع آنا شروع ہو جائے گا۔

یورپیئن سینٹرل بینک نے یونان کے بعض اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونان نے بہت سے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن یورپیئن سینٹرل بینک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے یونان میں نجکاری کا عمل اتنا اچھا اور تیز نہیں رہا جتنا ہونا چاہیے تھا اور اس لیے 600 ملین دینے یا نہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔


  • 52
  •  
  •  
  •  
  •  
    52
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com