یورپیئن کمیشن نے یونان کا 2019 کیلئے بجٹ پاس کر دیا۔

  • 92
  •  
  •  
  •  
  •  
    92
    Shares

تفصیلات کے مطابق یورپین کمیشن نے یونان کا 2019 کے لیے بجٹ پاس کردیا۔

واضح رہے کہ 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یونان نے اپنا بجٹ خود پیش کیا ہے اس سے پہلے یونان کا بجٹ یورپین یونین اور آئی۔ ایم۔ ایف کی ہدایات پر تیار کیا جاتا تھا۔

یونان کو قرضہ دینے والے اداروں کا کہنا ہے کہ یونان کے قرض میں چھوٹ کا دارومدار اس بات پر ہے کہ یونان میں اصلاحات کس قدر تیزی سے اور کتنی موثر انداز میں کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب یونان کو اگلے سال بانڈز کی مد میں بھی منافع ملنے کی امید ہے یہ بانڈ یورپیئن سینٹرل بینک اور  دوسرے یورپین بینکوں کے پاس رکھے گئے ہیں۔

گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ یونان 2019 میں اپنے اہداف آسانی سے پورے کر لے گا ۔ ہدف یہ ہے کہ قومی آمدن کا 3.6 فیصد سرپلس ہونا چاہیے۔اور حکومت کو امید ہے کہ پنشن میں کٹوتی کیے بغیر ہی یہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔


  • 92
  •  
  •  
  •  
  •  
    92
    Shares

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com