’یورپی یونین‘ کے بغیر نئے برطانوی پاسپورٹ جاری۔

  • 204
  •  
  •  
  •  
  •  
    204
    Shares

بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے باوجود ’یورپی یونین‘ کے الفاظ کے بغیر برطانوی پاسپورٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

ارغوانی رنگ کے نئے پاسپورٹس 30 مارچ سے متعارف کرائے گئے تھے کیونکہ اس دن برطانیہ کو یورپی یونین کو چھوڑنا تھا تاہم پرانا سٹاک ختم نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے پاسپورٹ جارے کیے جاتے رہیں گے۔

ایک برطانوی خاتون کے مطابق انہیں اس تبدیلی پر ’سخت حیرانی‘ ہوئی ہے۔

یورپی یونین سے انخلا سے قبل گہرے نیلے رنگ سے مشابہت رکھنے والے برطانوی پاسپورٹس کا اجرا اس سال کے اختتام پر شروع کیا جائے گا۔

سوزین ہنڈل جن کو اپنا نیا پاسپورٹ جمعے کے روز ملا ہے، نے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ پاسپورٹ کے ڈیزائن کو اس وقت تک تبدیل نہیں کیا جائے گا جب تک برطانیہ یورپی یونین کا رکن رہتا ہے۔

انھوں نے کہا ’میں حیران ہوئی کہ انہوں نے تبدیلی کردی ہے جبکہ ہم نے ابھی تک یورپی یونین کو نہیں چھوڑا ہے، اور یہ ایک ٹھوس علامت ہے جو میرے خیال میں مکمل طور پر بیکار ہے۔‘

ہم یورپی یونین سے نکل کر کیا حاصل کریں گے؟ یقینی طور پر ہم بہت کچھ کھو رہے ہیں۔‘

برطانوی پاسپورٹ سے یورپی یونین کا لیبل ہٹانے کا فیصلہ مارچ میں یورپی یونین سے متوقع انخلا کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

برطانیہ کے محکمہ داخلہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے ’ بچے ہوئے سٹاک کا استعمال اور ٹیکس دہندہ کے فائدے کے لیے وہ پاسپورٹ جن پر یورپی یونین کے الفاظ موجود ہیں، کو ایک مختصر وقت کے لیے جاری کیا جاتا رہے گا۔‘

انھوں نے کہا ’برطانوی شہریوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ یورپی یونین کے الفاظ والا پاسپورٹ استعمال کر رہے ہیں یا وہ پاسپورٹ جس پر یہ الفاظ نہیں ہیں۔ دونوں ڈیزائن سفر کے لیے یکساں طور پر برابر درست ہوں گے۔


  • 204
  •  
  •  
  •  
  •  
    204
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com