یورپی یونین کے سربراہان نے بریگزٹ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کی ڈیڈ لائن اکتیس جنوری ہے۔ آج چوبیس جنوری کو اس ڈیڈ لائن سے قریب ایک ہفتہ قبل، یورپی کمیشن کی صدر اُرزلا فان ڈیر لائن اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے بریگزٹ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

فان دیر لائن نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ اب یورپی پارلیمان سے آئندہ ہفتے اس معاہدے کی توثیق کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز جمعرات تیئس جنوری کو برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اس قانون پر دستخط کر چکی ہیں۔ آئندہ ماہ سے دونوں فریقین کے درمیان ایک حتمی تجارتی معاہدہ طے کیے جانے کے لیے مذاکرات کا مرحلہ شروع ہوگا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com