یورپ: شدید برف باری اور سردی سے 17 افراد ہلاک۔

  • 276
  •  
  •  
  •  
  •  
    276
    Shares

یورپ بھر میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سردی کے باعث 17 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

قطب شمالی سے اٹھنےوالی یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں یورپ برف سے ڈھک گیا ہے، آسٹریا اور جرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، چند گھنٹوں میں تین تین فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے، برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئےہیں۔

یورپ: شدید برف باری اور سردی سے 17 افراد ہلاک

جرمن شہر’برک ٹیس گاڈن‘ میں کئی روز کی برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئی ہیں جبکہ فوجی نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23 ڈگری تک گرگیا ہے۔

یورپ: شدید برف باری اور سردی سے 17 افراد ہلاک

دوسری جانب ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر میں ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے اور گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔


  • 276
  •  
  •  
  •  
  •  
    276
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com