یونان، اٹلی، اسپین اور مالٹا پر مہاجرین کی وجہ سے دباؤ بڑھ گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان، اٹلی، اسپین اور مالٹا پر مہاجرین کی وجہ سے دباؤ بڑھ گیا۔

یورپ کے مختلف ممالک میں مہاجرین کو سیاسی پناہ فراہم کرنے سے متعلق قوانین عملی طور پر جمود کا شکار ہیں۔

یورپی یونین کے متعدد ممالک نام نہاد ڈبلن معاہدے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، جس کے مطابق کسی بھی مہاجر کی سیاسی پناہ سے متعلق وہی ملک فیصلہ کرے گا، جہاں وہ سب سے پہلے پہنچا تھا۔

اس قانون کی وجہ سے یونان، اٹلی، اسپین اور مالٹا جیسے ممالک پر دباؤ بہت بڑھ چکا ہے کیوں کہ یہی ممالک بحیرہ روم کے بندرگاہی ممالک ہیں اور سب سے پہلے مہاجرین انہی ممالک کی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں۔ ان ممالک میں موجود مہاجرین کئی کئی برسوں سے اپنی درخواستوں کے حوالے سے کسی فیصلے کے انتظار میں ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com