یونان:راوینا” اور میگارا” میں دو اے ٹی ایم مشینیں اڑا دیں ڈاکو رقم لے کر فرار۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح 4 بج کر پندرہ منٹ پر میراتھان نامی روڈ پر جو کہ راوینہ میں واقع ہے ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم مشین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور تمام رقم لے کر موقع سے فرار ہوگئے ۔

اس دھماکے کے پندرہ منٹ بعد میگارا” کے علاقے میں بھی ایک اے ٹی ایم مشین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر ڈاکو رقم لے کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے دونوں مشینوں کو اڑانے کے لیے ایک طرح کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جس سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکوں کی آواز سن کر آس پاس میں موجود لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا لیکن پولیس کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ڈاکو وہاں سے فرار ہوچکے تھے۔

پولیس کی مختلف ٹیموں کی جانب سے دونوں علاقوں میں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com