یونانی ٹینس سٹار چیچیبا نے ورلڈ نمبر 3 کو ہرا دیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹورنٹو میں ہونے والے راجر کپ میں یونان سے تعلق رکھنے والے چچیبا نے جرمنی کے الیگزینڈر کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دے دی۔اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

عالمی نمبر ستائیس نے پہلا سیٹ (6/3)ہارنے کے بعد عمدہ کھیل پیش کیا اور دوسرا سیٹ (5/2) سے پیچھے ہونے کے باوجود ٹائی بریکر(11/13) پر جیتا۔

تیسرے سیٹ میں ایک چیمپئن کھلاڑی کی طرح کھیلتے ہوئے چچیبا نے 6/ 4 سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ ورلڈ نمبر 6 اینڈرسن سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے چچیبا 13 بار گرینڈ سلیم جیتنے والے نواک جوکوویچ کو بھی اپ سیٹ شکست دے چکا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے دنیا کے 20 بہترین ٹینس کھلاڑیوں میں بھی جگہ بنا لی ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com