یونانی کتا 18 ماہ سے مالک کی کار کے حادثے کی جگہ پر بیٹھا انتظار کر رہا ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کے ایک وفادار کتے نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے دلوں کو پگھلا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کتا 18 ماہ سے سڑک کے کنارے بیٹھا  اپنے مالک کا انتظار کررہا ہے۔ یہ کتا عین اس جگہ بیٹھا ہےجہاں اس کےمالک کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
اس کتے کو جاپان کے ایک وفادار کتے ہاچیکو کے نام پر یونانی ہاچیکو کا نام دیا گیا ہے۔

جاپانی ہاچیکو بھی کئی سالوں تک ٹرین سٹیشن پر اپنے مالک کی واپسی کا انتظار کرتا رہاتھا۔
یونانی ہاچیکو   ڈیڑھ سال سے  ایک یونانی ٹاؤن  ناوپاکتوس کےقریب سڑک کنارے  بیٹھا ہے۔اس کتے کو بہت سے لوگوں نے اپنانے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار بھاگ کر واپس اپنی جگہ پر آ جاتا ہے۔
9 نومبر 2017 کو اس کتے کے 40 سالہ مالک  ہیرس کی حادثے میں موت نے علاقے میں رہنے والوں کو افسردہ کر دیا تھا۔

چند سال پہلے ہیرس کے بھائی کا بھی اسی طرح کار حادثے میں انتقال ہو گیاتھا۔ حیرت انگیز طورپرہیرس کے بھائی کی کارکو چند میل دورحادثہ پیش آیا تھا۔تاہم ہیرس کی موت  اُن کے پالتو کتے کے جائےحادثہپر بیٹھے رہنے کی وجہ سے بڑا سانحہ سمجھی جا رہی  ہے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کتا حادثے کے وقت  کارہی میں موجود تھا یا بعد میں اس جگہ آیا ہے۔اس جگہ سے میلوں دور آبادی کا نام  و نشان نہیں ہے  ، لوگوں کا کہنا ہے کہ  وہ 18 ماہ سے اس کتے کو اسی جگہ بیٹھے دیکھ رہے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اس کتے کے نزدیک بہتر پناہ  گاہ بنا دی ہے۔ لوگ ہر روز اس کےلیے کھانا اورپانی لے کر آتےہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com