یونان۔ زاکنتھوس میں لگنے والی آگ بے قابو آگ کیری نامی گاؤں میں داخل ہوگئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زاکنتھوس میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔

کیری نامی گاؤں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کروانا پڑا آج سپہر تین بجے کے بعد آگ کیری نامی گاؤں میں داخل ہوئی اور بدحواسی کی حالت میں گاؤں کے مکینوں کو اپنے مکانات چھوڑنے پڑے۔

اس سے پہلے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر برگیڈ اور مقامی لوگوں نے سر توڑ کوششیں کیں مگر تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانا ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔

کیری کے علاوہ آگ گالاس نامی گاؤں تک بھی پہنچ چکی ہے اور گالاس کے قریب واقع ایک ہوٹل کو جس میں بہت سے سیاح ٹھہرے ہوئے تھے ہنگامی بنیادوں پر خالی کروانا پڑا ۔

120سیاحوں کو بسوں کی مدد سے آگ والے علاقے سے دور نکالا گیا بعدازاں کیری نامی گاؤں تک پہنچنے والی آگ پر کسی حد تک قابو پایا گیا جب فضا سے جہازوں کی مدد سے پانی گرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com