یونان۔ مشہور زمانہ مہاجرکیمپ موریہ سے مہاجرین کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کے مشہور زمانہ موریہ کیپ سے مہاجرین کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا

اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر 665 مہاجرین کو منتقل کر دیا گیا ۔ منتقل کیے جانے والے مہاجرین کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں کل دو ہزار مہاجرین کو کیمپ سے یونان کے دوسرے شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یو نان میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی نیا دیموکراتیہ کی حکومت اس بات بات پر توجہ دے رہی ہے کہ ماریہ کیمپ سے مہاجرین کو دوسرے کیمپوں  میں منتقل کیا جائے تاکہ ساموس جزیرہ پر گنجائش سے زیادہ رکھے گئے مہاجرین کو وہاں سے منتقل کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں نیا دیموکراتیہ کے نمائندے  کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا سکے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com