یونان ،سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں اور یورپ میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

یورپ کے تمام بڑے شہروں میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات منعقد کیے گئے برلن ،فرینک فورٹ، لندن ،مانچسٹر، بارسلونا، ایتھنز اور تمام بڑے شہروں میں عیدالضحیٰ کے اجتماعات منعقد کیے گئے جہاں مسلمانوں کی کامرانی اور فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام میں ہوا جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں نماز عید کا بڑا اجتماع شیخ زاید مسجد ابوظہبی میں ہوا۔

دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

اس کے علاوہ فلسطین، عراق، افغانستان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں بھی مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔

ترکی، کویت کے علاوہ نائیجیریا سمیت کئی افر یقی ممالک میں بھی عیدالاضحی آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com