یونان اور بلغاریہ کے درمیان بارڈر بند۔

  • 146
  •  
  •  
  •  
  •  
    146
    Shares

تفصیلات کے مطابق بلغاریہ کے شہریوں کی جانب سے جاری ہڑتال کی وجہ سے یونان اور بلغاریہ کے درمیان باڈر بند کردیا گیا۔

بارڈر بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں شہری مشکلات کا شکار۔ یونان کی طرف تین سو گاڑیوں کی قطار اس وقت بھی موجود ہے اور لوگ اس انتظار میں ہیں کہ کب بارڈر کھلے تو وہ بلغاریہ میں داخل ہو سکیں دوسری طرف بلغاریہ کی طرف 11 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔

بارڈر کی بندش کی وجہ بلغاریہ کے شہریوں کی جانب سے ہڑتال ہے جس میں انہوں نے روڈ بند کر دیے ہیں جن میں سے ایک روڑ جو یونان کے بارڈر کے قریب ہے وہ بھی بند ہے اور گاڑیوں کا آنا جانا تقریباً ناممکن ہے۔ہڑتال کی وجہ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

حکام کی جانب سے ابھی تک اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی گئی کہ کل سوموار کو بارڈر کھل جائے گا یا لوگوں کو اسی طرح انتظار کرنا پڑے گا۔

اگر کل تک بارڈر نہیں کھلتا تو بارڈرپرموجود کمرشل ٹرک جو کہ روزانہ کی بنیاد پر یونان اور بلغاریہ کے درمیان سفر کرتے ہیں ان کے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی ہو جائے گی۔


  • 146
  •  
  •  
  •  
  •  
    146
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com