یونان: اگلےاتوارانتخابات کے موقع پر فری ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یورپین پارلیمنٹ کے لئے ہونے والے انتخابات کے موقع پر یونان کے تمام بڑے شہروں میں اور بڑے روٹس پر ٹرانسپورٹ فری مہیا کی جائے گی۔

ٹرانسپورٹ فری ری مہیا کرنے کا مقصد شہریوں کو ووٹنگ کے لیے آنے جانے میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔

اگلےاتوار کو ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات کے موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جارہی ہیں تاکہ وہ بڑی تعداد میں ووٹنگ کے لیے گھروں سے نکلیں۔

پورے یونان سے 20 ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوکر یورپین پارلیمنٹ میں خدمات سر انجام دیں گے اور یونان کی نمائندگی کریں گے۔

 اس سلسلے میں تمام بڑی جماعتوں نے اپنے اپنے نمائندگان میدان میں اتارے ہیں اور تمام ہی جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ یورپین انتخابات میں ان کی جماعت کو برتری حاصل ہوگی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور اپنی اپنی پسندیدہ جماعت کو ووٹ کے ذریعے یورپین پارلیمنٹ میں پہنچائیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com