یونان: ایتھنز میں واقعہ ایئرپورٹ الفتیریوس وینیزیلوس دنیا کا تیسرا بہترین ایئرپورٹ قرار۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ائیر ہیلپ نامی ادارے کی جانب سے شائع کردہ لسٹ میں یونان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو کہ ایتھنز میں واقع ہے نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ائیر ہیلپ کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں سرفہرست حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ قطر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جاپان کا خانیندہ نامی ایئرپورٹ  ہے ایتھنز میں واقع الیفتھیریوس وینیزیلوس نامی ایئرپورٹ کا نمبر تیسرا ہے۔

ایئر ہیلپ نامی ادارہ 2015 سے دنیا کے تمام بڑے ائیر پورٹس کا جائزہ لے کر اور ان میں موجود سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال لسٹ جاری کرتا ہے۔

ایئر ہیلپ کی جانب سے بتایا گیا کہ الیفتھیریوس وینیزیلوس کی وسعت اور اس میں دی گئی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا نمبر تیسرا رکھا گیا ہے الیفتھیریوس وینیزیلوس نے دس میں سے8.8  پوائنٹس حاصل کیے۔

الیفتھیریوس وینیزیلوس ایئرپورٹ کنٹرول کے نمائندے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونان اور یونانیوں کے لیے فخر کی بات ہے اور ہم ایئرپورٹ پر موجود سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com