یونان :ایک گھنٹے میں پٹرول پمپوں پر ڈاکہ زنی کے دو واقعات۔

  • 84
  •  
  •  
  •  
  •  
    84
    Shares

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج 3:10 منٹ پر تھیون لیوا دیا روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر تمام رقم چھین لی پستول سے فائر کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

اس واقعہ کے آدھا گھنٹہ بعد یعنی 3:40 منٹ پر  الیفتیریو٫ وینیزیلوس نامی روڈ پر جو کہ کالیتھیا میں واقع ہے ڈاکوؤں نے ایک اور پیٹرول پمپ میں داخل ہوکر پستول کے زور پر تمام نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک واقعے میں ملوث ڈاکو دوسری جگہ پر واقعے میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں لیکن ابھی تک ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے اور مختلف جگہوں پر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں مگر تاحال ڈاکو کا پتہ نہیں چل سکا۔


  • 84
  •  
  •  
  •  
  •  
    84
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com