یونان جرمانے کے طور پر اتاری گئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس آج سے واپس کر دی جائیں گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ذرائع کے مطابق وہ لوگ جن کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جرمانے کے طور پر اتارلی گئی تھیں ایسے تمام لوگوں کو ان کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں واپس کر دی جائیں گی۔

لوگوں کو ایسٹر کی خوشیوں میں اپنی گاڑیاں استعمال کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ ایسٹر کی خوشیاں منا سکیں۔

اس موقع پر شہریوں کی حفاظت کی وزیر کترینہ پاپا کو ستاس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ٹریفک قوانین کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ وہ اس قسم کے جرمانوں سے بچ سکیں کترینہ پاپا کو ستار کا مزید کہنا تھا کہ سیریزا کی حکومت میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جاتی ہیں ۔

حکومت کے اس اقدام سے ان لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جو کسی بھی وجہ سے جرمانہ نہ ادا کرنے کی بنا پر اپنی گاڑی کو استعمال کرنے سے قاصر تھے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com