یونان: حکمران جماعت سیریزا کے ہیڈکوارٹر پر نقاب پوشوں کا حملہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایتھنز کے سینٹر میں واقعہ سیریزا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے آج حملہ کردیا حملہ آوروں نے نقاب پہنے ہوئے تھےحملہ آوروں نے سیریزا کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

 نقاب پوش حملہ آوروں کی جانب سے آگ کے بم بھی پھینکے گئے جس سے ساتھ کھڑی ہوئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بعد ازاں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار کرنے کے کچھ ہی دیر بعد سیریزا کی مداخلت سے ان افراد کو رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس ایریے میں اکثر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں نقاب پوش سیریزا کے دفتر کے علاوہ دوسرے دفاتر کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

حکمران جماعت سیریزا اپنی الیکشن کمپین شروع کرنے ہی والی ہے اور حکمران جماعت کا حملہ آوروں کو رہا کرنے کا مقصد یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کا رسک نہیں لے سکتے۔

سیریزا کے نمائندہ کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ یہ چند مشتعل نوجوان تھےجنہوں نے اس طرح کی حرکت کی۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com