یونان: رودوس” میں بچے کو کلاس روم میں قید کر نے والے استاد کو معطل کردیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کے جزیرہ رودوس میں بچے کو کلاس روم میں قید کرنے والے استاد کو محکمہ تعلیم کی جانب سے معطل کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق استاد کو اس لئے معطل کیا گیا ہے تاکہ آئندہ سے دوسرے استاد سبق حاصل کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ بہترین طریقے سے پیش آئیں۔

تفصیلات کے مطابق استاد نے کلاس روم میں موجود تمام بچوں سے کہا کہ وہ یکدم کلاس روم کو خالی کردیں اور جو بچہ دیر سے کلاس روم سے باہر جائے گا اسے سزا دی جائے گی ۔ تمام بچے کلاس روم سے باہر نکل گئے لیکن ایک بچہ کلاس روم سے باہر نکلنے میں لیٹ ہو گیا۔

لیٹ ہونے والے بچے کو استاد نے سزا کے طور پر کلاس روم میں قید کر دیا بچے کو بیس منٹ تک کلاس روم میں قید رکھا گیا بچے نے اپنے طور پر بھی کلاس روم سے نکلنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا تب بچے نے چیخ و پکار شروع کردی چیخ و پکار ایک جرمن زبان کے استاد نے سنی تو اس نے دروازہ بڑی مشکل سے کھول کر بچے کو باہر نکالا۔

بچے کے والدین نے یہ سب کچھ کرنے والے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا ہے لیکن اس کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی محکمہ تعلیم نے استاد کو معطل کر دیا ہے اور ایک تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ استاد نے ایسا کیوں کیا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com