یونان سے دوسرے یورپی ممالک جاتے ہوئے اس سال دو ہزار مہاجرین ہلاک ہوئے۔

  • 144
  •  
  •  
  •  
  •  
    144
    Shares

مہاجرین کے عالمی ادارہ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں یونان سے دوسرے یورپی ممالک کے لئیے جاتے ہوئے دو ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے۔

ان میں سب سے زیادہ تعداد 1270 مہاجرین کی ہے جو یونان سے اٹلی جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔جب کہ باقی مہاجرین سپین، جرمنی، آسٹریا وغیرہ جاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوئے۔

مہاجرین کے عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال یورپ میں کل ایک 105000 مہاجرین داخل ہوئے جن میں سب سے زیادہ مہاجرین سپین میں داخل ہوئے جن کی تعداد 49000 ہے۔دوسرے نمبر پر یونان رہا جس میں کل مہاجرین جو داخل ہوئے ان کی تعداد 27200 ہے۔اٹلی میں 22000 مہاجرین داخل ہوئےاور باقی ماندہ مہاجرین یورپ کے دوسرے ممالک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اس سال مجموعی طور پر اگر دیکھا جائے تو پچھلے سالوں کی نسبت کم لوگوں نے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔اس کی وجہ شام میں تقریبا بہتر ہوتی ہوئی صورتحال اور یورپی ممالک کا سیاسی پناہ نہ دینے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔


  • 144
  •  
  •  
  •  
  •  
    144
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com