یونان: مہاجرین کی کشتی جزیرہ لیزووس کے قریب سمندر میں ڈوب گئی سات ہلاک۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کوسٹ گارڈ ڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونان کی جزیرہ لیزووس کے قریب مہاجرین کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 57 کو بچا لیا گیا۔

کوسٹ گارڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کشتی میں کل 77 افراد سوار تھے جن میں سے 13 ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ سات افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہے اور انہیں جزیرہ لیزووس کے ملٹری ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

مہاجرین کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ گنجائش سے زیادہ لوڈ بتایا جارہا ہے بتایا جارہا ہے کہ اس کشتی میں ٹوٹل تیس آدمی سفر کر سکتے تھے جس پر ایجنٹوں نے 77 افراد کو بٹھا دیا اور اسی وجہ سے کشتی کو حادثہ پیش آگیا۔

یہ سب افراد یونان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور ان افراد کا تعلق مختلف ممالک سے بتایا جارہا ہے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کن کن ممالک کے کتنے افراد کشتیوں پر سوار تھے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com