یونان میں بےروزگاری کم ہونے لگی

  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

یونان کے ادارے ایل سٹیٹ کے مطابق یونان میں بیروزگاری کم ہو رہی ہے 2012 کے بعد پہلی دفعہ بے روزگاری کی شرح20 فیصد  سے کم ہوگئی ہے جو کہ مئی کے مہینے میں19.5فیصد رہی اگر اس کا موازنہ مئی2017سے کیا جائے تو یہ ریٹ 21.5 فیصد تھا ۔

اس وقت برسر روزگار افراد کی تعداد38،24،393 ہے

جبکہ بے روزگار لوگوں کی تعداد9,24،941 ہے اور برسر روزگار لوگوں کی تعدادمیں مئی 2017, کے مقابلے میں 70,052  اضافہ ہوا ہے۔

اور ایسے لوگ جو نہ ہی کام کر رہے ہیں اور نہ ہی کام ڈھونڈ رہے ہیں ان کی تعداد میں 7,263 اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حوصلہ افزا نتائج ہیں اور آہستہ آہستہ یونان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔اور بے روزگار لوگوں کی تعداد میں آہستہ آہستہ کمی ہو رہی ہے۔ یہ بات دوسرے ملکوں سے روزگار کے لیے آئے ہوئے لوگوں کے لیے بھی حوصلہ افزا ہے۔

 


  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com