یونان میں رمضان۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہر سال کی طرح اس سال بھی یونان میں بسنے والے مسلمان رمضان کی رحمتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور طرح طرح کی محفل سجا کر رمضان کی فضیلت اور برکت پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔

اس بابرکت مہینے میں مسلمان اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ۔رمضان شریف کے مہینے میں پوری دنیا کی طرح یونان میں بھی تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے جو کہ عشاء کی اذان کے بعد ادا کی جاتی ہیں۔

رمضان شریف کے مہینے میں مسلمان صبح ناشتہ کرنے کے بعد کچھ نہیں کھاتے جب تک کہ سورج غروب نہیں ہو جاتا۔غروب آفتاب کے ساتھ ہی یہ پابندی ختم ہو جاتی ہے اور مسلمان کھانا کھا سکتے ہیں۔

 مساجد میں تلاوت قرآن پاک کثرت سے کی جاتی ہے اور محافلِ نعت بھی منعقد کی جاتی ہیں یونان میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد دو لاکھ پچاس ہزار کے قریب ہے جو کہ عیسائیت کے بعد یونان کا دوسرا بڑا مذہب ہے یونان کی کل آبادی 11 ملین کے قریب ہے جبکہ مسلمان دوسری بڑی اقلیت ہیں۔

یونان کے دارالخلافہ ایتھنز میں گورنمنٹ کی جانب سے یونان کی پہلی سرکاری مسجد اسی سال تعمیر کی گئی ہے۔یونان میں موجود تعمیر کی جانے والی سرکاری مسجد کے علاوہ بہت سی پرائیویٹ طور پر تعمیر کی گئی مساجد بھی ہیں ان مساجد میں رمضان شریف کے حوالے سے بہت سی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

رمضان مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے جس میں کی گئی عبادات کا ثواب ستر گنا زیادہ ملتا ہے اس مہینے میں مسلمان دل کھول کر صدقہ خیرات بھی کرتے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com