یونان میں رہائشی پرمٹ رکھنے والے آن لائن تجدید کرسکیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کی وزارتِ مہاجرین یونان نے یونیورسٹی پیریا کے اشتراک سے ایک ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس کے ذریعے یونان میں رہائشی پرمٹ رکھنے والے اب نہ صرف آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے بلکہ رہائشی پرمٹ کی تجدید بھی آن لائن کر سکیں گے۔

اس بات کا اعلان وزارتِ مہاجرین کے وزیر دیمیتریس ویچاس نے ایک سمینار میں کیا جس میں یونان کی چیدہ چیدہ آرگنائزیشن، وکلاء اور سرکاری اداروں سمیت یونان کی مختلف وزارتوں نے حصہ لیا۔

یاد رہے یہ آن لائن سہولت فی الحال تجرباتی طور پر صرف پیریفیریا پیریا میں شروع کی گئی ہے اور جلد آئندہ مستقبل میں یونان کے تمام پیریفیریا کو دے دی جائے گی۔

مسٹر ویچاس کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے یونان میں بسنے والے مہاجرین اپنے رہائشی پر مٹ کے لیے اپائنٹمنٹ بہت آسانی سے حاصل کر سکیں گے اور انہیں لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر اپائنٹمنٹ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

جبکہ کہ پیریفیریا میں کام کرنے والے افراد بھی اس ایپلیکیشن کی وجہ سے کام کا بوجھ کم کر سکیں گے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com