یونان میں سردی کی لہر اور خراب موسم برقرار۔روزمرہ زندگی گزارنے میں مشکلات سکول اور عدالتیں بند۔

  • 207
  •  
  •  
  •  
  •  
    207
    Shares

تفصیلات کے مطابق یونان میں شدید برف باری اور بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔

بیشترعلاقوں میں سکول اور عدالتیں بند ہیں حتیٰ کہ یونیورسٹیاں اور دیگر دفاتر بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کرنے پڑ گئے۔

یونان کے کئی علاقوں میں کل جمعرات کو بھی برف باری بارش اور طوفانوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

اس سے پہلے مقدونیا کے کئی گاؤں اس وقت برف کی چادر میں لپٹے ہوئے ہیں اور کئی جگہوں پر 40 سینٹی میٹر سے لے کر 80 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے۔

شدید سردی کی وجہ سے بچوں کا سکول آنا جانا مشکل ہوگیا جس وجہ سے کئی علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے۔

بحری جہاز بھی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہیں اس لئے کہ سمندر میں طغیانی انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دے رہی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل بھی برف باری اور بارشوں کا امکان ہے اس کے ساتھ طوفانی ہوائیں بھی ہونگی اس لئے ابھی تک بحری جہازوں کو سمندر میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


  • 207
  •  
  •  
  •  
  •  
    207
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!