یونان میں غیر قانونی تارکین وطن سے بھری گاڑی کو حادثہ، 3 افراد ہلاک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

شمالی یونان میں تارکین وطن سے بھری ایک گاڑی کے مخالف سمت سے آنے والی ایک کار کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور12 دیگر زخمی ہو گئے۔

یونانی شہر تھیسالونیکی سے شمال کی طرف ایک گاؤں کے پاس یہ حادثہ بدھ کو رات گئے پیش آیا۔

اس تصادم کے بعد تارکین وطن سے بھری گاڑی ایک پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس گاڑی میں کم از کم  گیارہ تارکین وطن سوار تھے۔ گاڑی کا ڈرائیور مشتبہ طور پر انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک ایسے گروپ کا رکن ہے، جو تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر ہمسایہ ملک ترکی سے یونان پہنچاتا ہے۔ ترکی سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن زمینی راستوں سے یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہو جاتے ہیں۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com