یونان میں منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

  • 98
  •  
  •  
  •  
  •  
    98
    Shares

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورنتھوس کے علاقے میں منشیات فروشوں کا بہت بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔جو کورنتھوس اور ایتھنز میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک میں کام کرنے والے لوگوں کے ٹیلیفون مارچ کے مہینے سے ٹیپ کیے جا رہے تھے اور ان کی تمام حرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا تھا۔

اس نیٹ ورک کے 7 افراد کو آج گرفتار کر لیا گیا اور حیران کن طور پر اس نیٹ ورک میں ایک چودہ سالہ لڑکے کو بھی گرفتار کیا گیا جو اس نیٹ ورک کے سربراہ کا بھتیجہ بتایا جاتا ہے۔اس لڑکے کو بھی منشیات بیچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

گرفتار ہونے والے سات افراد کے مطابق 6اور لوگ بھی اس نیٹ ورک کا قریبی حصہ ہیں جب کے کل 177 لوگوں کے ٹیلیفون پر روابط کا پتہ چلا ہے۔

اس نیٹ ورک کے سربراہ کا تعلق البانیا سے ہے اور وہ دوسرے لوگوں کو منشیات بیچنے کے لئے استعمال کرتا تھا جن میں کچھ لوگوں کا تعلق یونان سے بھی ہے اور یہ لوگ اپنا حصہ وصول کرتے تھے۔

نیٹ ورک کے پاس تقریبا ہر قسم کی منشیات تھیں اور کافی بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں جب ان سات افراد کو گرفتار کیا گیا تو سب کے گھروں سے بڑی مقدار میں منشیات ملیں۔

اس نیٹ ورک میں منشیات فروخت کرنے کے لیے مختلف قسم کے کوڈ مختص کئے جاتے تھے۔تاکہ فون پر بات کرتے ہوئے کسی کو علم نہ ہو سکے۔

گرفتار ہونے والے سات افراد سے پوچھ گچھ کے بعد 6 مزید لوگوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اور گرفتار شدہ افراد کو بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


  • 98
  •  
  •  
  •  
  •  
    98
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com