یونان میں مہاجرین کی آمد میں دو ہزار سترہ کے مقابلے میں دو ہزار اٹھارہ میں اضافہ

  • 290
  •  
  •  
  •  
  •  
    290
    Shares

یونان میں امیگریشن کے وزیر “مسٹر وچاس” کا کہنا ہے کہ 2018 میں مہاجرین کی آمد میں کئی فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں 34707 مہاجرین یونان میں داخل ہوئے جس کے مقابلے میں 2018 میں 47902 افراد یونان میں داخل ہوئے۔

مہاجرین کی آمد میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مہاجرین کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور ترکی مہاجرین کی آمد کو روکنے کی کوششوں کو سست کر چکا ہے۔

اس حوالے سے سب سے زیادہ مہاجرین یونان کے جزیروں جیسے سا موس ” خیو” وغیرہ میں داخل ہوئے۔

مسٹر وچاس کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی آمد اگر اسی رفتار سے رہی تو یونان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا مسٹر وچاس نے یورپی یونین اور یونان کے حکومت پر زور دیا کہ مہاجرین کی بلا روک ٹوک آمد کو روکنا ہوگا۔


  • 290
  •  
  •  
  •  
  •  
    290
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com