یونان میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے الیکشن آج ہوں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان میں نئے وزیراعظم کے انتخابات کےلئے آج الیکشن کا دن ہے ۔

الیکشن میں کل26 پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں اور موجودہ وزیر اعظم الیکسس چپراس کی جماعت سیریزا کے مقابلے میں نیا دیمو کراتیا کو واضح برتری حاصل ہے ہے۔

یونان میں ان دنوں سخت گرمی کا راج ہے اور گرمی کی وجہ سے ووٹرز کا گھر سے نکلنا مشکل ہے گرمی کی وجہ سے ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان ہے۔ مئی میں ہونے والے یورپی یونین الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 59 فیصد رہا اور جنرل الیکشن میں حصہ لینے والی تمام پارٹیوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ اس دفعہ جنرل الیکشن میں بھی ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم رہے گا۔

پورے ملک میں کل21734 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالیں گے پولنگ شام سات بجے تک جاری رہے گی اور پہلے نتائج نو بجے آنا شروع ہوں گے۔

نیا دیموکراتیا اور اس کے سربراہ کریا کو میچوتا کس کو سیریزا اور الیکسس چپراس پر واضح برتری حاصل ہے۔

الیکشن میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں جانے کے لیے تین فیصد ووٹ حاصل کریں اس کے علاوہ الیکشن میں جیتنے والی پارٹی کو 50 سیٹیں بونس ملیں گی اور 300 ارکان کے پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے 151 سینٹرز کا ہونا ضروری ہے۔

یونان کے بیل آؤٹ پروگرام کے بعد ہونے والے یہ پہلے الیکشن ہیں اور ان الیکشنز میں منتخب ہونے والے وزیر اعظم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ کس طرح سے یونان کو معاشی ترقی کی طرف لے کر جائے گا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com