یونان میں پولیس منشیات فروخت کرنے لگی۔

  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

سی این این یونان نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں پولیس کے دو ملازمین کو دکھایا گیا ہے کہ وہ منشیات کیسے فروخت کرتے ہیں۔اور کیسے ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کرتے ہیں۔

اس گفتگو میں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں کو منشیات کے بارے میں بہت سی معلومات بھی ہیں اور کیسے وہ منشیات کی کوالٹی کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ان اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جو منشیات میں کسی طرح بھی ملوث پایا جائے گا۔

سی این این یونان نے اہلکاروں کے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ان دونوں اہلکاروں کے درمیان ہونے والے گفتگو کو شائع کیا ہے جو وہ آپس میں کرتے رہے اور جس میں ایک دوسرے کو بتاتے رہے کہ ان کے پاس جو منشیات موجود ہے اس کی کوالٹی کیسی ہے اور وہ کن کن گاہکوں کو یہ منشیات دے چکے ہیں۔


  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com