یونان میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد32 ہوگئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

محکمہ صحت کی جانب سے سے جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق یونان میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد32 ہوگئی جبکہ یونان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد1061 تک پہنچ چکی ہے۔

حلاک ہو نے والوں میں 25 مرد اور 7 عورتیں شامل ہیں جبکہ 52 افراد صحتیاب ہو کر اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ یونان کی حکومت نے کرونا سے بچنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ترجمان نے لوگوں سے مدد کی بھی اپیل کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یونان میں ابھی تک حالات کنٹرول میں ہیں اور یہاں ہلاکتوں کی تعداد اٹلی کی طرح نہیں ہے تاہم کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com