یونان میں کیپیٹل کنٹرول ختم کردیا گیا۔

  • 123
  •  
  •  
  •  
  •  
    123
    Shares

یونان میں ایک قانون گورنمنٹ گزٹ میں شائع ہونے کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے مطابق 18 جولائی 2015 کو لاگو ہونے والا کیپیٹل کنٹرول ختم کردیا جائے گا۔

اس قانون کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا اس قانون کے مطابق۔

۔   یونان کے بینکوں سے اب ہر کوئی جتنی چاہے رقم نکلواسکے گا۔

۔   یونان سے باہر یورپین یونین یا کسی بھی دوسرے ملک سے 5000 تک رقم نکلوا سکے گا۔

۔  ملک سے باہر جاتے ہوئے یعنی اپنے ملک جاتے ہوئے 3 ہزار یورو کے بجائے 10 ہزار یورو لے جانے کی اجازت ہوگی۔

۔  تاجر حضرات کو ایک ہی دفعہ 40 ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک پیسے ملک سے باہر بھیجنے کی اجازت ہوگی یعنی اگر کوئی تاجر کسی دوسرے ملک سے کوئی خریداری کرتا ہے یا لین دین کر تا ہے تو اسے اجازت ہوگی کے وہ یونان سے چالیس ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک کی ٹرانزکشن کرسکے۔

اس قانون کو یونان میں بسنے والے لوگ ایک خوش آئند اقدام قرار دے رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ آزادانہ طور پر پیسے کو منتقل کرسکیں گے یا دوسرے ملکوں سے منگوا سکیں گے۔جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔

 


  • 123
  •  
  •  
  •  
  •  
    123
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com