یونان “نف پکتو”شہر میں کچرے کے ڈھیر سے انسانی ہڈیاں برآمد۔

  • 151
  •  
  •  
  •  
  •  
    151
    Shares

یونان کے شہر” نف پکتو “میں” اکتل بس سٹاپ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

ہڈیاں برآمد ہونے کے بعد لوگوں نے پولیس کو موقع پر بلا لیا اور پولیس نے ہڈیاں اپنے قبضے میں لے کر لیبارٹری پہنچا دیں۔

لیبارٹری میں ہڈیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا جس سے پتہ چلانے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ کسی مجرمانہ واردات کا حصہ ہے یا کوئی اور وجہ ہے پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی” نف پکتو”شہر میں مجرم کی تلاش شروع کردی کہ ہڈیاں کہاں سے کچرے کے ڈھیر میں پھینکی گئی۔

پولیس نے تفتیش کے دوران کئی اشخاص سے اس بارے میں پتہ کیا لیکن ابھی تک کو پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ آجانے کے بعد کئی چیزیں واضح ہو جائیں گی کہ ان ہڈیوں کا تعلق کسی جرائم پیشہ گروہ سے ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔


  • 151
  •  
  •  
  •  
  •  
    151
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com