یونان نے” گولڈن ویزا “سکیم جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

  • 78
  •  
  •  
  •  
  •  
    78
    Shares

وزارت خزانہ اور ڈویلپمنٹ کے وزیر مسٹر سترجیوس کا کہنا ہے کہ یونان کے لئے “گولڈن ویزا” اسکیم کو مزید جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ گولڈن ویزا اسکیم ان لوگوں کے لیے ہے جو یونان میں 400000 یورو سرمایہ کاری کرتے ہیں یا 400000 یورو کی جائیداد خریدتے ہیں یا 400000 یورو کسی بینک میں جمع کرواتے ہیں تو ان کو یونان کے لیے رہائشی ویزہ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ وہ لوگ بھی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو 800000 یورو کے گورنمنٹ کے بانڈ خریدتے ہیں۔اس اسکیم کا مقصد یونان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے جب کے یہ اسکی یورپین یونین کے دوسرے ممالک میں بھی جاری ہے اور کئی ممالک گولڈن ویزا اسکیم کے تحت ویزے دے رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ لوگ جو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں انہیں کم از کم ایک سال کے لیے جائیداد نہ بیچنے کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا اور اگر وہ یونان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں تو کم از کم ایک سال کے لیے یہ سرمایہ کاری یونان کے بینکوں میں رکھنا ہوگی۔


  • 78
  •  
  •  
  •  
  •  
    78
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com